جمیکا۔13دسمبر (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 15 دسمبر کو آرنوس ویل گراؤنڈ، کنگس ٹاؤن، سینٹ ونسنٹ میں پہلے میچ سے ہوگا۔ بنگلہ دیش کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں اس کو میزبان ٹیم کے خلاف دو بین الاقوامی ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز بھی کھیلنا ہے۔ دو ٹیسٹ اور تین ون دے میچوں کی سیریز کھیلے جا چکی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے وائٹ واش کر دیا تھا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں میزبان سکواڈ کی قیادت رومین پائول کریں گے جبکہ مہمان بنگلہ دیشی ٹیم کو لٹن داس لیڈ کریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 15 دسمبر کو پہلے میچ سے ہوگا ،دوسرا ٹی ٹونٹی 17 دسمبر کو جبکہ تیسرا ور آخری میچ 19 دسمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں ٹی ٹونٹی میچز ایک ہی مقام آرنوس ویل گراؤنڈ، کنگس ٹاؤن، سینٹ ونسنٹ میں کھیلے جائیں گے ۔