ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا ویمنز کے درمیان دوسرا ون ڈےکرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

48
ODI Cricket Match
ODI Cricket Match

جمیکا۔13جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ون ڈےکرکٹ میچ کل (ہفتہ کو)تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ویمنز ٹیم کو مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو 4وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی )کے مطابق مہمان جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران میزبان ویمنز ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ون ڈے سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے جو میزبان ٹیم نے جیت لیا تھا۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ہیلی میتھیوز میزبان ٹیم کی قیادت کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم لورا وولوارڈٹ کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل ہفتہ کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 17 جون کو کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچز تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 20 جون کو پہلے میچ سے ہوگا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 22 جون کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 23 جون کو کھیلا جائے گا ۔ون ڈے سیریز کے طرح ٹی ٹونٹی سیریز کے تمام میچز تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں ہی کھیلے جائیں گے