27.9 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومکھیل کی خبریںویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ...

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ وارم اپ میچ بدھ سے شروع ہوگا

- Advertisement -

ٹرینیڈاڈ۔30جولائی (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کرکٹ الیون اور جنوبی افریقا کے درمیان چار روزہ وارم اپ کرکٹ میچ کل( بدھ )سے برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں شروع ہوگا۔جنوبی افریقا کی ٹیم ان دنوں ویسٹ انڈیز میں ہے جہاں وہ اپنے دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 7 اگست کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،یہ برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا، دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 15اگست سے 19 اگست تک کو پروویڈنس سٹیڈیم گیانا میں کھیلا جائے گا ۔

- Advertisement -

اس کے بعد جنوبی افریقا کی ٹیم 3 ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے ٹرینیڈاڈپہنچے گی جس کا پہلا میچ 23 اگست کو برائن لار سٹیڈیم تاروبا ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا،دوسرا 24 اگست کو اور تیسرا و آخری میچ 27 اگست کو کھیلاجائے گا۔دونوں ٹیموں کے تینوں ٹی ٹونٹی میچز برائن لارا سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں