- Advertisement -
ویسٹ انڈیز جون میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کرےگا،عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور پروٹیز ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی
گیانا ۔ 27 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز جون میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کی میزبانی کرےگا۔ سیریز میں میزبان ٹیم کے علاوہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی، یہ جنوبی افریقن ٹیم کا 2010ءکے بعد پہلا دورہ ویسٹ انڈیز ہو گا۔ سیریز کے دوران تینوں ٹیمیں آپس میں تین، تین میچز کھیلیں گی، افتتاحی میچ میں 3 جون کو ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6578
- Advertisement -