لکھنﺅ ۔ 29 نومبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے افغانستان ٹیم کو واحد ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا، کالی آندھی نے 31 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا، میچ کا فیصلہ تیسرے روز ہی ہوگیا، کورنوال نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ویسٹ انڈین باﺅلرز کی تباہ کن باﺅلنگ کا سلسلہ دوسری اننگز میں بھی جاری رہا اور افغانستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں بھی بالکل بے بس نظر آئی اور ویسٹ انڈین باﺅلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اسکے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے، پوری ٹیم 120 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی اور اس نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے صرف 31 رنز کا ہدف دیا جو بعد میں کالی آندھی نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جاوید احمدی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز وکٹ پر نہ ٹھہر سکا وہ 62 رنز بناسکے، ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیسن ہولڈر، راحکیم کورنوال اور چیسی نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ راحکیم کورنوال کو شاندار باﺅلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعہ کو افغانستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 109 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو افسر زازئی 2 رنز پر کھیل رہے تھے، ویسٹ انڈین باﺅلرز نے اپنی عمدہ باﺅلنگ کا سلسلے کو تیسرے روز بھی برقرار رکھتے ہوئے پوری افغان ٹیم کو 120 رنز پر آﺅٹ کر دیا۔ افغانستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 120 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 31 رنز کا ہدف دیا، ویسٹ انڈیز کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیسن ہولڈر، راحکیم کورنوال اور چیسی نے تین، تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کالی آندھی نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرکے افغانستان ٹیم کو میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ راحکیم کورنوال نے میچ میں 10 وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، انکوشاندار باﺅلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔