لاڈرہل۔3اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے، جیسن ہولڈر نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو مسلسل 6 …
ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی

مزید خبریں
لاڈرہل۔3اگست (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے جیسن ہولڈر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جب ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 3 رنز درکار تھے، جیسن ہولڈر نے شاہین شاہ آفریدی کو چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو مسلسل 6 شکستوں کے بعد پہلی فتح دلا دی۔ ہولڈر کو شاندار باؤلنگ اور اہم موقع پر بہترین بیٹنگ پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ لارڈہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ حسن نواز 40، کپتان سلمان علی آغا 38 اور فر زمان 20 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ صائم ایوب 7، صاحبزادہ فرحان 3، محمد حارث 4، محمد نواز 2، حسن علی 8 اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4 جبکہ گوڈا کیش موتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کو اختتامی اوورز میں شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔
19 ویں اوور میں حسن علی کو 16 رنز پڑنے کے بعد آخری اوور میں شاہین آفریدی نے 8 رنز بچانے کی کوشش کی لیکن ہولڈر کے فیصلہ کن شاٹ نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ہولڈر نے ناقابل شکست 16 رنز بنائے۔ گوڈا کیش موتی 28، کپتان شائی ہوپ 21 ، روسٹن چیز 16 اور رومیرو شیفرڈ 15 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 اور صائم ایوب نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔








