ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو شارجہ ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی

92

شارجہ ۔ 3 نومبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 153 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، کریگ براتھویٹ کو پہلی اننگز میں 142 اور دوسری میں 60 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، تین میچوں کی سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی، یاسر شاہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔