ویسٹ انڈیز ویمنز نے جنوبی افریقا ویمن کو پہلے ون ڈےکرکٹ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا

14
One Day Cricket Match
One Day Cricket Match

بارباڈوس۔12جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں مہمان جنوبی افریقا ویمن کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ۔ میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئس کے تحت ہوا۔ پہلی اننگز کے بعد میچ بارش سے متاثر ہوا۔جنوبی افریقا ویمن نے پہلے کھیل کر 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز سکور کیےلیکن بارش کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اوورز 34 کر دیئے گئے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف ملا ، جو بعد میں میزبان ویمن ٹیم نے 32 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کی اوپننگ بلے باز کیانہ جوزف کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔تھری ڈبلیو ایس اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے ابتدائی ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے ۔جنوبی افریقا ویمنز ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے 57،نادین ڈی کلرک نے 42،سن لوس نے 32 اور کپتان لورا وولوارڈٹ نے 27 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرشمہ رامہراک اورعالیہ علینہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ سے قبل بارش شروع ہوگئی اور بعد میں میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے اوورز 34 کر دیئے گئے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 180 رنز کا ہدف ملا ۔ میزبان ویمن ٹیم نے 180 رنز کا مطلوبہ ہدف 32 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے جنوبی افریقا کو میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کی اوپننگ بلے باز کیانہ جوزف نے 60 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی،کپتان ہیلی میتھیوز نے 40 رنز سکور کئے ۔سٹیفنی ٹیلرناقابل شکست 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔جنوبی افریقا کی آیندا ہلبی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی کیانہ جوزف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی ۔