ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی

74
West Indies Women
West Indies Women

سینٹ کٹس۔25جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز ویمن نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش ویمن کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 1-2 سے جیت لی۔

بنگلہ دیش ویمن پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.5 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ شمیم اختر 37 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔ کرشمہ رام ہراک نے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔

جواب میں ویسٹ انڈیز ویمن نے مطلوبہ ہدف 27.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ قیانہ جوزف نے 39 اور دیندرا ڈوٹن نے 33 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کرشمہ رام ہراک کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔