ابوظہبی ۔ 19 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اظہرعلینے کہا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کےلئے ٹیم کو پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتاریں گے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں اظہر علی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ کی اچھی ٹیم ہے اسے شکست دینا چیلنجنگ ہے لیکن نا ممکن نہیں، کھلاڑی اگر گیم پلان کے مطابق کھیلے تو ہم اسے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے کر سکتے ہیں۔