ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا

115

جمیکا ۔ 18 اپریل (اے پی پی) ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، پاکستان کی طرف سے پہلی اننگز میں احمد شہزاد اور سرفراز نصف سنچریاں بناکر نمایاں رہے، اس سے قبل ویسٹ انڈیز پریذیڈنٹ الیون کی ٹیم پاکستان کے خلاف تین روزہ ٹور میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 419 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی تھی وشال سنگھ ناقابل شکست 135 رنز بناکر نمایاں رہے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد عامر نے 3، اسد شفیق اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ حسن علی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی، جواب میں پاکستان کی ٹیم میچ کے تیسرے اور آخری روز احمد شہزاد اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 192 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی