30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل...

ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

- Advertisement -

کنگسٹن ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) ویسٹ انڈیز نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے الگ الگ ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ ڈیرن براوو کی 2 اور کیرن پولارڈ کی ایک برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، آل راﺅنڈر آندرے رسل کو ون ڈے سکواڈ سے نظر انداز کیا گیا البتہ وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کرس گیل نے دورہ بھارت اور بنگلہ دیش سے عدم دستیابی ظاہر کی تھی جس کی وجہ سے انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا البتہ وہ انگلینڈ کے خلاف شیڈول ہوم سیریز اور ورلڈ کپ سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم اس وقت بھارت میں موجود ہے جہاں پر وہ ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد کالی آندھی میزبان بھارت کے خلاف پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116632

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں