شارجہ۔10جون (اے پی پی):ویسٹ انڈیز نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو چار وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں کلین سویپ مکمل کر لیا ۔ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.1 اوورز میں 184 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔
ورتیا اروند نے 70 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کپتان محمد وسیم 42 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، ویسٹ انڈیز کے کیون سنکلیئر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 35.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ایلک ایتھنیز نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65 رنز بنائے ، دیگر بیٹرز میں شمرا بروکس 39 اور روسٹن چیز 27 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کیون سنکلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔