اسلام آباد۔6جنوری (اے پی پی):ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 19 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ۔ پی سی بی کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کے سلسلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی وینیو پر دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہو گا ، ٹیسٹ سیریز سے قبل مہمان ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک اسلام آباد کلب میں تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی