ومینیکا ۔09 مئی (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے کہا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور کالی آندھی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہیں۔