28.8 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے گھبراہٹ کا شکار

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لئے گھبراہٹ کا شکار

- Advertisement -

جمیکا ۔ 26 مئی (اے پی پی) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جانی گریو نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے کھلاڑیوں کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے دورہ انگلینڈ کے لئے "مجبور” نہیں کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 4 جون سے ہونا تھا لیکن اسے کوویڈ۔19 کی وجہ سے کم از کم جولائی تک ملتوی کر دیا گیا تھاہے۔جانی گریو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ سیریز مزید آگے بڑھنے کے بارے میں "پر امید ہیں” لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ٹیم کے کچھ کھلاڑی برطانیہ کے سفر کے حوالے سے "بہت گھبراہٹ” کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں موذی مرض کی وجہ سے 30 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ اس لئے دورے کے حوالے سے کھلاڑیوں کے ساتھ کوئی زبردستی یا انہیں مجبور نہیں کیا جائے گا۔جانی گریو نے مزید کہا کہ ہمیں کھلاڑیوں کے تحفظ کے اعتبار سے بالکل واضح ہونا چاہئے کیونکہ سب سے پہلے کھیل اور کھلاڑی کے لئے تحفظ ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو دونوں ممالک کے درمیان یقینی طور پر بائیوسکیور کرکٹ کے لئے برطانوی حکومت سے منظوری لینا ہو گی۔جانی گریو نے کہا کہ دورے پر جانے والے کھلاڑی اپنی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ڈھال والے ماحولیاتی نظام میں کام کریں گے۔گریو نے کہا کہ "ہم نے ای سی بی سے کہا کہ ہم پہلے ٹیسٹ سے قبل چار ہفتوں کی تیاری چاہتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=200643

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں