ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام پر ڈویژن بھر میں مثالی صفائی انتظامات کئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر

31

ملتان۔ 07 جولائی (اے پی پی):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے محرم الحرام کے موقع پر ڈویژن بھر میں مثالی صفائی انتظامات کئے ۔ان خیالات کا اظہار ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ملتان کے سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے روٹس اور مجالس کے مقامات کو ویسٹ فری کرکے پانی کا چھڑکاو کیا گیا جبکہ تمام جلوسوں میں عزاداروں کی سہولت کیلئے عملہ صفائی موجود رہا۔

عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ 10محرام الحرام کے روز فیلڈ میں انتظامات کا خود جائزہ لے کر احکامات جاری کئے . ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے تمام روٹس پر خصوصی صفائی کیمپ قائم کئے اس سلسلے میں تمام جلوسوں کے روٹس پر عملہ صفائی اور مشینری متعین کی گئی۔سی ای او کا کہنا تھا کہ شاہراہوں سے ریت اور مٹی بروقت اٹھانے کیلئے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔