- Advertisement -
ملتان۔ 20 جنوری (اے پی پی):ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ملتان کے رہائشی علاقوں میں عوامی ریلیف کیلئے میگا آپریشن شروع کر دیا۔اس سلسلے میں وحدت کالونی کو زیرو ویسٹ کیا گیا،تمام شہری علاقوں میں نئے کوڑا دان لگانے کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کہا کہ کمشنر کی ہدایت پر تمام علاقوں میں ون ٹائم کلیننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے اپیل کی کہ شہری کوڑا کرکٹ ڈسٹ بن اور کنٹینرز میں ڈال کر ذمہ دار ہونے کا ثبوت دیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=548776
- Advertisement -