ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں لیسٹر سٹی کو ہرا دیا

161
English Premier League
English Premier League

لندن۔28فروری (اے پی پی):ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں لیسٹر سٹی کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی انگلش پریمیئر لیگ میں نویں کامیابی ہے۔ٹامس سوسک اور جینک ویسٹرگارڈنے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔

لندن سٹیڈیم ،لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف لیسٹر سٹی کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا،ٹامس سوسک اور جینک ویسٹرگارڈنے بالترتیب میچ کے 21 اور 43 ویں منٹ میں ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔

یہ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی انگلش پریمیئر لیگ میں نویں کامیابی ہے اور اس فتح کے بعد ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 15 ویں نمبر پر ہے۔