اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سالانہ عظیم الشان ویلج سسٹم فٹ بال ٹورنامنٹ میں صوفی ایوب کلب،الفاروق کلب، مزراعہ کلب اور مظفر شہید کلب نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ فیصل آباد ٹھیکری والا فٹ بال گراؤنڈ میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچوں میں صوفی ایوب کلب سرلی نے بابا خاکی شاہ دیوان کلب سوہل کو پینلٹی ککس سے ہرا دیا۔
مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔الفاروق کلب جھپال جٹ نے اتحاد کلب جوداں کو پینلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر رہیں۔ مزارہ کلب (تنویر) نے پاک روز کلب کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ مظفر شہید کلب نے الفاروق کلب چبہ(عمر فاروق) کو 0-2 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔