اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال2017-18ءکے ابتدائی سات ماہ میں جولائی تا جنوری کے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں 1208فیصد کا اضافہ ہوا ہے اورجولائی تا جنوری 2017-18ءکے دوران ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات4.4ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداوشمارکے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران تیار ملبوسات کی قومی برآمدات میں14 فیصد، نیٹ ویئرز میں13.3 فیصد، بیڈویئرز کی برآمدات میں5.6 فیصد اور تولیہ کی قومی برآمدات میں1.01فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل مصنوعات کی قومی برآمدات میں مجموعی طور پر13 فیصد کے قریب اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔