ویمنز ایشز ، انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 2 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی

132

برسٹل۔13جولائی (اے پی پی): ویمنز ایشز ، انگلینڈ نے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلوی خواتین ٹیم کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز مین 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ برطانوی خواتین ٹیم نے 264 رنز کا مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ برطانوی کپتان ہیتھر نائٹ کو ناقابل شکست 75 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آسٹریلوی بیتھ مونی کی ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ کائونٹی گرائونڈ، برسٹل میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنائے اور اس نے برطانوی ویمن ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 264 رنز کا ہدف دیا۔ بیتھ مونی ناقابل شکست 81،ایلیسی پیری 41 اور فوبی لیچ فیلڈ 34 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔

انگلینڈ کی طرف سے لائورین بیل اور نیٹ سکیور برنٹ نے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔جواب میں انگلینڈ ویمن ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ کے ناقابل شکست 75 رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ ٹامی بیومونٹ 47 ، ایلس کیپسی 40 اورنیٹ سکیور برنٹ 31 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔ برطانوی کپتان ہیتھر نائٹ کو عمدہ بیٹنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔