ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

سڈنی۔ 12جنوری (اے پی پی):ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.1 اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان ہیتھر نائٹ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ …

سڈنی۔ 12جنوری (اے پی پی):ویمنز ایشز سیریز میں آسٹریلیا ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 4 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ۔ گزشتہ روز سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43.1 اوورز میں 204 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کپتان ہیتھر نائٹ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں

ایشلی گارڈنر نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 38.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ کپتان ایلیزا ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 70 رنز بنائے ، ایشلی گارڈنر نے 42 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ایشلی گارڈنر کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔