بنکاک ۔ 26 نومبر (اے پی پی) ویمنز ایشیا ٹی 20 کپ میں پاکستان نے نیپال کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے ہرا کر دو پوائنٹس حاصل کر لئے۔ بنکاک میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں نیپال کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.1 اوورز میں 47 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، کپتان روبینہ 11 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں