سلہٹ۔8اکتوبر (اے پی پی):ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل(اتوار کو )سلہٹ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، اسی روز دوسرے میچ میں ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،
ویمنز ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں، قومی خواتین ٹیم اپنا پانچواں میچ اتوار کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، اس سے قبل پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت، بنگلہ دیش اور ملائیشیا کو شکست دے چکی ہے اور وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی روز دوسرا میچ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم اپنا چھٹا اور آخری میچ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی، ٹورنامنٹ کی چار ٹاپ ٹیموں کے مابین سیمی فائنل مقابلے 13 اکتوبر جبکہ فائنل 15 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔