ویمنز بگ بیش لیگ،سڈنی تھنڈر ویمن نے برسبین ہیٹ ویمن کو 19 رنز سے ہرا دیا

124
ویمنز بگ بیش لیگ،سڈنی تھنڈر ویمن نے برسبین ہیٹ ویمن کو 19 رنز سے ہرا دیا

اسلام آباد۔7نومبر (اے پی پی):سڈنی تھنڈر ویمنز نے ویمنز بگ بیش لیگ کے 16 ویں میچ میں برسبین ہیٹ ویمن کو 19 رنز سے ہرا دیا۔ یہ سڈنی تھنڈر ویمنز کی تیسری فتح ہے۔

جمعرات ڈبلیو اے سی اے گرائونڈ ،پرتھ میں کھیلے گئے ڈبلیو بی بی ایل کے 16ویں میچ میں سڈنی تھنڈر ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے ، ہیتھر نائٹ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 59 جبکہ کپتان فوبی لیچ فیلڈ 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں ۔برسبین ہیٹ ویمن کی طرف سے کپتان جیس جوناسن نے تین وکٹیں حاصل کی ۔

جواب میں برسبین ہیٹ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر 151 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ یوں میچ میں سڈنی تھنڈر ویمن نے برسبین ہیٹ کی ویمنز ٹیم کو ڈبلیو بی بی ایل کے 16 ویں میچ میں 19 رنز سے ہرا دیا۔

سڈنی تھنڈر کی سامنتھا بیٹس نے چار جبکہ تانیل پیشل اور چماری اتھاپتھو نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ سڈنی تھنڈر کی سامنتھا بیٹس کو عمدہ بائولنگ پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔