- Advertisement -
ایڈیلیڈ ۔ 31 دسمبر (اے پی پی) ویمنز بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر اور برسبین ہیٹ نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے لیگ کے 22 ویں میچ میں سڈنی تھنڈر نے ہوبارٹ ہریکینز کو 8 وکٹوں سے ہرایا۔ فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دوسرے میچ میں برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ برسبین ہیٹ نے ایڈیلیڈ کی طرف سے دیا گیا 120 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، بیتھ مونی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 81 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہیں میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=83555
- Advertisement -