ویمنز بگ بیش لیگ کا دسواں ایڈیشن 27 اکتوبرسے آسٹریلیا میں شروع ہوگا

156
مینزبگ بیش لیگ ، میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرزکی ٹیمیں جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی

کینبرا۔23اکتوبر (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کا دسواں ایڈیشن 27 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جن میں دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ 27 اکتوبر سے شروع ہوکر 2یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔2024-25 کے سیزن میں دوسری بار خواتین کی بگ بیش لیگ کے لیے یکم ستمبر 2024 کو پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کی ٹیموں کے درمیا ن ایڈیلیڈ ، اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔لیگ میں فائنل سمیت 43 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 40 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں فائنل سمیت تین میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔