ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ، پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں (کل)نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش

64

پروویڈنس۔ 14 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم کو اہم میچ میں (کل) جمعرات کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں رواں میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کیلئے جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں آج جمعرات کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے، پاکستانی ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ ویمن کا چیلنج درپیش ہو گا، گرین شرٹس کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے ہر حال میں میچ میں کامیابی حاصل کرنا ہو گی اور اس کے ساتھ ساتھ اسے بھارتی ٹیم کی دو شکستوں کا بھی ضرورت ہو گی۔ بھارتی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں آئرلینڈ کے مدمقابل ہو گی۔