ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے

کنگسٹن۔ 21 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں دفاعی و …

کنگسٹن۔ 21 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چار ٹاپ ٹیموں دفاعی و عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت ویمن ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہیں۔