ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 11 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی

61
world cup

مائونٹ مانگینوئی۔8مارچ (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 11 مارچ کو مائونٹ مانگینوئی میں آمنے سامنے ہوں گی، گرین شرٹس کو پہلے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔12 ویں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔

قومی خواتین ٹیم اپنا تیسرا لیگ میچ 11 مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف بے اوول، مائونٹ مانگینوئی میں کھیلے گی۔ پاکستان ویمنز کو پہلے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے میچ میں بھارت نے 107 رنز اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 7 وکٹوں سے شکست دی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم اپنا چوتھا میچ 14 مارچ کو بنگلہ دیش، پانچواں میچ 21 مارچ کو ویسٹ انڈیز، چھٹا میچ 24 مارچ کو انگلینڈ جبکہ ساتواں اور آخری لیگ میچ 26 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل30 مارچ ، دوسرا سیمی فائنل 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔