لنکن۔27فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان نے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔اتوار کو لنکن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45 اوورز میں 229 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی، ایمی سیتھرویٹ نے 80 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، میڈی گرین 58 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔
پاکستان کی طرف سے ناشرہ سندھو نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، غلام فاطمہ اور فاطمہ ثناء نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 49.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا،
عالیہ ریاض نے 62 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، دیگر بیٹرز میں ندا ڈار 54 ، سدرہ امین 34 ، امیمہ سہیل 31 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے جیس کیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔