27.1 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومکھیل کی خبریںویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

- Advertisement -

لندن ۔ 16جولائی (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت نے فائنل فور میں جگہ بنا لی ہے۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل (کل) منگل کو میزبان ٹیم انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کاﺅنٹی گراﺅنڈ، برسٹول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا سیمی فائنل 20 جولائی کو ہو گا جس میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں کاﺅنٹی گراﺅنڈ، ڈربی میں پنجہ آزما ہوں گی۔ چیمپئن کا فیصلہ 23 جولائی کو ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62522

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں