دبئی ۔ 21 اپریل (اے پی پی) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2017 کےلئے پریکٹس میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ کپ 24 جون سے 23 جولائی تک انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ میگا ایونٹ کےلئے چار ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے براہ راست کوالیفائی کیا جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ کو کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا پڑا۔ آئی سی سی نے گزشتہ روز میگا ایونٹ کےلئے پریکٹس میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، یہ میچز 19 سے 22 جون تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے پریکٹس میچ کھیلے گی۔