بنکاک ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) تھائی لینڈ کی ویمن ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے ایک میچ میں نیپال کی ٹیم کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے64 رنز کا ہدف بآسانی 16 اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم کی باﺅلرز نے انتہائی شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا جس کے سامنے نیپالی ٹیم بالکل بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 63 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔