بنکاک ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے۔