دمبولا۔24جولائی (اے پی پی):ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ میں سری لنکا نے تھائی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی، تھائی لینڈ ویمنز کا 94 رنز کا آسان ہدف سری لنکا نے 11.3 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، چماری اتاپتو کو شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کے …
ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ، سری لنکا نے تھائی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی، چماری اتاپتو کی شاندار آل رائونڈ پرفارمنس

مزید خبریں
دمبولا۔24جولائی (اے پی پی):ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کے میچ میں سری لنکا نے تھائی لینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کرلی، تھائی لینڈ ویمنز کا 94 رنز کا آسان ہدف سری لنکا نے 11.3 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، چماری اتاپتو کو شاندار آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بدھ کے روز دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ کے 12ویں میچ میں تھائی لینڈ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، ناناپت کونچرونکائی نے 47 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز میں افیسرہ سوانچورناتھی 12 اور کپتان تھیپاچا 13 رنز کے بنا کر آئوٹ ہوئیں جبکہ دیگر بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکیں۔ سری لنکن بائولر کویشا دلہارا نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اچینی ، سوگندھا، انوشی اور چماری اتاپتو نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ سری لنکا نے تھائی لینڈ ویمنز کا 94 رنز کا آسان ہدف 11.3 اوورز میں ہی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا، اوپننگ جوڑی وشامی گونارتنے 39 اور کپتان چماری اتاپتو 35 بالوں پر 49 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہیں۔ اس فتح کے بعد سری لنکن ٹیم ویمنز ایشیا کپ کے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ تھائی لینڈ کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔








