بنکاک ۔ 28 نومبر (اے پی پی) ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں (آج) منگل کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بنکاک کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی، دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا، دوسرا میچ نیپال اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔ ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا فائنل میچ 4 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔