ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اپنا دوسر امیچ کل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

56

ماؤنٹ مونگانوئی۔7مارچ (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں منگل (8مارچ)کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان کی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ 12 ویں ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے نیوزی لینڈ میں جاری ہیں۔ منگل کو ٹورنامنٹ کے چھٹے میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیمیں بے اوول، ماؤنٹ مونگانوئی میں نبردآزما ہوں گی،

اس سے قبل پاکستان کی ویمن ٹیم کو بھارتی ویمنز ٹیم نے 107 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے اپنا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں اس نے انگلینڈ کو 12 رنز سے مات دی تھی۔ ورلڈ کپ میں8 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

جن میں پاکستان، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، دفاعی چیمپئن انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل30 مارچ ، دوسرا سیمی فائنل میچ 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔