30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںویمن کرکٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں...

ویمن کرکٹ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 9 وکٹون سے ہرا دیا

- Advertisement -

کوالالمپور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) ہیلی کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا ویمن نے پاکستان ویمن کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر دیا۔ فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف 10.2 اوورز میں 1 وکٹوں پر پورا کیا، ہیلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 67 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اس شاندار کارکردگی پر ان کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سکاٹ نے دو جبکہ پری اور کیمینس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ پیر کو کوالالمپور میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلوی ٹیم کی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستانی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 97 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور اس نے آسٹریلوی ٹیم کو میچ میں کامیابی کےلئے 98 رنز کا ہدف دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=119610

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں