ملتان۔ 22 اگست (اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان میں ایم فل میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں 15سو سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ترجمان کےمطابق ایم فل سیشن 2023_25میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ کچہری کیمپس میں منعقد ہواجس میں 15سو زائد طالبات نے شرکت کی-
وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے انٹری ٹیسٹ سنٹرزکا دورہ کیا اور کہا کہ انٹری ٹیسٹ میں میرٹ اورشفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرٹ کی پہلی سیڑھی ہے ،ہم بہترین طالبات کے لیے یونیورسٹی کے دروازے کھول رہے ،یہاں وہ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ بہترین ریسرچ کرسکیں گی۔وائس چا نسلر نے ٹیسٹ کے بہترین انتظامات پرداخلہ آفس کی پوری ٹیم کی انتھک کوششوں کوسراہا، امیدواروں اوران کے والدین نے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دورے کے موقع پر وی سی کے ہمراہ رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان، چیئرپرسن داخلہ کمیٹی ڈاکٹر عدیلہ سعید اور دیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے۔
ترجمان کا کہنا تھاٹیسٹ کے نتائج کا اعلان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر کیا جائے گا جبکہ حتمی میرٹ لسٹ کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ پالیسی کے مطابق تمام داخلے جامعہ کے اعلان کردہ ہائرلرننگ پروگرام کے تحت خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر طالبات کو دیئے جائیں گے۔ پی ایچ ڈی کے لئے انٹری ٹیسٹ آج یونیورسٹی میں ہوں گے۔