ملتان۔ 04 ستمبر (اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان اورعوامی لیبارٹریز کی جانب سے میڈیکل کے میدان میں جدیدریسرچ کےلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیے گئے ہیں۔جس کا مقصدطبی مہارتوں کااستعمال اورمیڈیسن کی دنیا میں ریسرچ کوفروغ دینا تھا۔اس موقع پرایک تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ اورعوامی لیباٹریز کے سی ای او ڈاکٹر عرفان شاہد نے مفاہمت پر دستخط کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ یہ معاہدہ تحقیق اور تعاون کے لیے دونوں فریقین کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ادارے طب کی دنیا میں فلاح انسانیت کے لئے ملکر کام کریں گے یہ معاہدہ کیثر جہتی ہے جس میں پروڈکشن کی تیاری اور اس کی پبلسٹی، ایجادات،ٹریننگ و تربیتی اقدامات اور انٹرن شپ کے مواقع پیدا کرنا شامل ہے یہ تعاون ویمن یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہ صنعت کے عملی روابط کو فروغ دینے اور ان کے تعلیمی حصول کے حقیقی دنیا کے اطلاق کو بڑھانے کے لیے ایک منفرد راستہ فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف بیماریوں کے خلاف طبی علاج کی تاثیر کا جائزہ لینے کے لیے ایک مضبوط نگرانی کے فریم ورک کی اہمیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عوامی لیب کے سی ای او ڈاکٹرعرفان شاہد نےاس معاہدے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ادارے صحت اوراس سے جڑےمسائل کے حل کےلئے کوششیں کریں گے، ہمیں یقین ہے کہ اس کے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر میمونہ خان، ڈائریکٹر اوورک ڈاکٹر کنول رحمان،مختلف شعبوں کی سربراہ بھی موجود تھیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=386349