22.7 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںویمن یونیورسٹی ملتان میں پنک بس سروس کا افتتاح کل (جمعہ) کیا...

ویمن یونیورسٹی ملتان میں پنک بس سروس کا افتتاح کل (جمعہ) کیا جائے گا

- Advertisement -

ملتان۔ 17 اگست (اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان میں پنک بس سروس کا افتتاح کل (جمعہ) کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ ملتان اور ویمن یونیورسٹی کے تعاون سے اس منصوبے کی افتتاحی تقریب جناح ہال کچہری کیمپس ویمن یونیورسٹی میں منعقد ہوگی اور وفاقی محتسب فوزیہ وقار پنک بس سروس کا افتتاح کریں گی۔

تقریب میں ضلعی افسران ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر شرکت کریں گے ۔ اس سلسلے میں تمام فیکلٹی ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شعبہ کی ایک طالبہ کےساتھ تقریب میں شرکت کریں اورشرکا موقع کی مناسبت سے پنک لباس پہن کرآئیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=380168

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں