ملتان۔ 21 دسمبر (اے پی پی):ویمن یونیورسٹی ملتان کےقیام کے 10برس مکمل ہونے پرتقریبات منانے کافیصلہ ۔ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے قیام کو 10برس مکمل ہوگئے ہیں ایک عشرے پرمحیط سفرمیں قدیم درس گاہ ویمن یونیورسٹی نےترقی کی نئی منزلیں طے کی ہیں ریسرچ اور تدریس میں نئے سنگ میل عبورکئے ہیں
ان کامیابیوں کو سراہنے کےلئے دو روزہ تقریبات 4-3 جنوری2024 کو کچہری کیمپس میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ اور رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ان تقریبات کویادگار بنایاجائے گا
،ایلومنیائی کمیونٹی کی تشکیل کی جائے گی اس قدیم ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والی تمام طالبات کو خواں وہ کالج سے منسلک تھیں یا یونیورسٹی کے بعد ڈگری ہولڈر بنیں سب کو ان تقریبات میں شرکت کی دعوت دی جائے گی اور اس کےلئے ان کو فوری طور پر رجسٹریشن کرانا ہوگی
،یہ تقریبات نیٹ ورکنگ کی اچھی مثال ثابت ہو گا اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ اس ادارے کی فارغ التحصیل شخصیات جو اب کلیدی عہدوں پر تعینات ہیں ان کو سونیئر پیش کئے جائیں گے جبکہ تقریبات کو حتمی شکل دینے اور انتظامات کےلئے کمیٹیاں قائم کرنے کافیصلہ بھی کیا ہے۔ تقریب میں اساتذہ، طالبات اور سٹاف بھی شامل ہوں گے۔