کراکس ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وینزویلا کی پارلیمنٹ میں صدر مادورو کی تحریک مواخذہ کے دروران شدید ہنگامہ ہوا اور بعض ارکان کے درمیان ہاتھاپائی کی بھی نوبت آن پہنچی۔ یورو نیوز کے مطابق وینزویلا کی پارلیمنٹ کے ہنگامی اجلاس کے دوران بعض ارکان کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کا خیال ہے کہ صدر نیکولس مادورو ملک میں ریفرنڈم نہیں ہونے دے رہے ہیں اور اسی مسئلے پر ان کے خلاف تحریک مواخذہ پیش کی گئی تھی ۔
ہوم بین الاقوامی خبریں وینزویلا، پارلیمنٹ میں صدر مادورو کیخلاف تحریک مواخذہ کے دروران شدید ہنگامہ...