کراکس ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی) وینزویلا میں حزب اختلاف نے سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا حکومتی دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن رہنما ہینریک کیپری لیس نے آن لائن نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا کہ وینزویلا میں حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے سیاسی بحران کے حل کیلئے بات چیت کے آغاز کے اعلان کو حکومت کا حربہ قرار دیا۔