وینزویلا میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ

83

کراکس ۔ 9 اگست (اے پی پی) اقوام متحدہ نے جنوبی امریکی ملک وینزویلا میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کو طاقت کا وسیع تر اور منظم استعمال قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کردی۔ عالمی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران محکمے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں مظاہرین کے خلاف سرکاری دستوں کی کارروائیوں میں 46 مظاہرین ہلاک ہو ئے ہیں۔