کراکس۔31جولائی (اے پی پی):وینزویلا نے پیرو کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ۔
شنہوا کے مطابق وینزویلا کے خارجہ امور کے وزیر یاون گل نے ایکس پر کہا کہ وینزویلا کی حکومت نے 1961 کے سفارتی تعلقات کے ویانا کنونشن کے آرٹیکل 45 کی بنیاد پر پیرو کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا یہ اعلان پیرو کے اپنے ہم منصب جیویئر گونزالیز اولاچیہ کے بیانات کے بعدسامنے آیا ہے۔ انہوں نے ملک کے صدارتی انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پیرو کے وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد کیا گیا ہے جو وینزویلا کے عوام کی مرضی اور ہمارے آئین کو نظر انداز کرتے ہیں۔