
اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ(2018 کے سینیٹ انتخابات کے موقع پر صوبائی اسمبلی کےبعض ارکان کورقوم کی ادائیگی کی ) ویڈیو میں دکھائی جانے والی جگہ سپیکر ہائوس پشاور ہے اور نہ میرا اس معاملے سے کوئی لینا دینا ہے۔ اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہیں۔ بدھ کو اپنے ایک وضاحتی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بتایا کہ اس طرح کا لین دین ہوا ہے اور ساری پارٹی کا فیصلہ تھا کہ ان ممبران کے خلاف کارروائی کی جائے، اب اس طرح کے بیانات صرف معاملے سے توجہ ہٹانے کی بھونڈی کوشش ہے۔