ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز

64
باغبانوں کو نئے پودے لگاتے وقت20کلوگرام فی پوداگوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کامشورہ

گلگت۔3مارچ (اے پی پی):ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن گلگت کی جانب سے موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنے احاطے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کیا، جس میں ادارے کی ٹیم کے ساتھ ساتھ خصوصی طلبہ و طالبات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس مہم نے نہ صرف علاقے کی خوبصورتی کو بڑھانے بلکہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ذمہ درانہ اقدامات اُٹھانے کا مقصد بھی پورا کیا۔اس مہم کا بنیادی مقصد علاقے کی فضا کو بہتر بنانا اور زمین کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا تھا۔ مہم کے دوران گلگت بلتستان کے معروف مذہبی سکالرشیخ مشتاق حسین انصاری نے درختوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے۔

انہوں نے تمام افراد کو تلقین کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ماحول کو محفوظ بنایا جا سکے کیونکہ ہمارے دین میں درخت لگانے کو صدقہ جاریہ قرار دیا گیا ہے جس کا اجر بے انتہا ہے۔ اس موقع پر اپیل کی گئی کہ ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے ماحول کی بہتری کے لیے اقدامات کرے۔